کلرسیداں: کلر سیداں کے نواحی علاقہ مہیرہ سنگال میں زہریلے سانپ کے ڈسنے سے تین بچوں کی ماں جاں بحق ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق افتخار نامی شخص کی بیوی جو صبح ناشتہ تیار کرنے کیلئے کچن گئی جہاں پہلے سے موجود زہریلے سانپ نے اسے ڈس لیا۔
متوفیہ کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔متوفیہ تین بچوں کی ماں تھی،زہریلے سانپ کو بعد ازاں سپیرے کی مدد سے قابو کر لیا گیا۔
(61)