سرساوہ:سینے میں وطن کی آزادی کا جذبہ اور آنکھوں میں خواب سجائےکشمیریت کے بول بولنے والے راجہ رزاق باغی خالق حقیقی سسے جا ملے اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ راجہ رزاق باغی کا تعلق وادی انوہی سرہوٹہ کے قصبے کنڈ سے تھا انہوں نے کشمیر کی آزادی سیمت دیگر بہت سے مضامین پر آزادنہ شاعری کی ہے
راجہ رزاق باغی اپنی آزاد منش شاعری کی وجہ سے ایک منفرد پہچان رکھتے تھے انہوں نے ہمیشہ وطن کی آزدای اور خود مختاری کے نظریئے پر شاعری کرتے ہوئے بے شمار اشعار لکھے ہیں
راجہ رزاق باغی اپنے مخصوص انداز اور شاعری کی وجہ سے ایک منفرد مقام رکھتے تھے بلاشبہ ان کی شاعری اس طرح منظر عام پر نہیں آئی جس کےوہ مستحق تھے مگر انہوں نے جو بھی شعر لکھے انہیں ایک منفرد حثیت حاصل رہی ہے
راجہ رزاق باغی کے انتقال پر کشمیر وپوٹھوار کے ادبی حلقوں نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش کی دعا کی ہے امین
(191)