انشااللہ جووعدے کیے پورے ہونگے،عوام کو مایوس نہیں کرونگا،چودھری قاسم مجید

چکسواری:ممبرآزادجموں وکشمیرقانون سازاسمبلی چودھری قاسم مجیدنے کہاہے کہ الیکشن کے بعدپہلی بار یونین کونسل فیض پورشریف میں تقریب میں جمع ہوئے ہیں حاجی چودھری محمدسلیم اوران کے فرزندچودھری محمدجاویدسلیم نے استقبالیہ دیاخلوص کااظہار کیایونین کونسل فیض پورشریف کے ہرگاؤں سے ایک نمائندے کودعوت دی الیکشن میں میری بھرپور حمایت کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیاپورے حلقہ انتخاب سے اچھاووٹ ملا حمایت وتعاون کرنے پر سب کاشکریہ اداکرتاہوں ۔

میں پورے حلقہ بلکہ ریاست کااسمبلی ممبرہوں فیض پورشریف میرے والدمحترم سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھر ی عبدالمجید صاحب کی آبائی یونین کونسل ہے میری آبائی یونین کونسل ہے اس یونین کونسل کے عوام نے بھرپور طریقے سے ہماراساتھ دیا آپ نے اپناکام کیاہے اب میری ڈیوٹی شروع ہے ان شاء اللہ مسائل حل ہوں گے جووعدے کیے ہیں پورے کروں گا عوام کومایوس نہیں کروں گا مسائل کی نشاندہی کریں مسائل کے حل کے لئے اپنابھرپور کردار اداکروں گا تقریب سے میزبان تقریب حاجی چودھری محمدسلیم چودھری محمدجاویدسلیم اورچودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیاتقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔

حافظ محمدوسیم نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی تقریب میں سابق ممبرضلع کونسل حاجی چودھری محمدسوار خان حاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر چودھری بلال مجید چودھری جاویداقبا ل سعیدحاجی میاں محمدمسعود خواجہ محمداحتشام چودھری محمدنعیم روپیال چودھری خوشنود چودھر ی جمشیدعلی چودھری عباس صادق محمداکرم چیمہ ماسٹرخواجہ محمدفاروق شاد حاجی محبوب الرحمن انجم چودھری محبوب کھڈ ظفراقبا ل مغل راجہ حمیداللہ خان المعروف راجہ بابو چودھری ثاقب لیاقت چودھری محمدشکیل لالہ چودھری محمدنواز ڈاکٹرچودھری سکندر حیات وقار سکندر سمیت دیگرنے شرکت کی چودھری قاسم مجید کوممبراسمبلی منتخب ہونے پردلی مبارک بادپیش کی اورچودھری قاسم مجید نے شکریہ اداکیا۔ شرکاء تقریب نے حاجی چودھری محمدسلیم کی جانب سے استقبالیہ تقریب کے اہتمام پران کاشکریہ اداکیا۔

(34)

انشااللہ جووعدے کیے پورے ہونگے،عوام کو مایوس نہیں کرونگا،چودھری قاسم مجید

| News | 0 Comments
About The Author
-