نندنہ جٹال میں بھوک کے ستائے دیور نے بھابھی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا

کلرسیداں: بھوک لگی ہے روٹی پکادو دیور کا تقاضا،گھر میں آٹا ہی نہیں خاتون کے موقف پر بھوک کے ستائے دیور نے بھابھی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا،کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تخمینہ بی بی سکنہ نندنہ جٹال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں گزشتہ روز اپنے بچوں کیساتھ گھر میں موجود تھی کہ میرے دیور راجہ ذیشان نے مجھے کہا کہ بھوک لگی ہے روٹی پکاکر مجھے دو تو میں نے جواب دیا کہ آٹا نہیں ہے اور بیٹی کو نہلانے کیلئے باتھ روم چلی گئی۔

جس کے بعد وہ باتھ روم میں آ گیا اور مجھے گھسیٹتے ہوئے سامنے کمرے میں لے گیا اور ساتھ ہی مجھے گندی گالیاں دینا شروع کر دی جب میں نے منع کیا تو اس نے ہاتھ میں پکڑے پسٹل سے مجھے قتل کرنے کی نیت سے سیدھا فائر کیا جو مجھے چھاتی کے درمیان تھوڑا نیچے لگا۔فائر اور شور وویلا کی آواز سن کر فیضان آ گیا جو سب مجھے لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے آئے۔ کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(67)

نندنہ جٹال میں بھوک کے ستائے دیور نے بھابھی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>