قتل یاخودکشی، چندروزقبل دریائے جہلم میں مبینہ طورپر چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی نواحی علاقہ پھگواڑی نمب رومال تحصیل مری کی شازیہ کی لاش مل گئی جسے پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، سسرالیوں کے مطابق شازیہ نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی جبکہ لڑکی کے بھائی اورورثاء کے مطابق شازیہ کو قتل کرکے لاش دریا میں پھینکی گئی ہے ، شازیہ کے بھائی واجد عباسی کی اے ایس پی مری اظہر خان کو تحریری درخواست میں متوفیہ کے شوہر فاجد اور دیگر پر الزام عائدکیاگیاہے کہ اسے قتل کیاگیا ہے کیونکہ مقتولہ کے شوہر کے بڑے بھائی کے ساتھ اختلافات رہتے تھے ، 18 اگست کو شازیہ بی بی 22 دن بعد اپنے والدین کے گھر سے واپس شوہر کے گھر گئی تھی ،21اگست کو شازیہ سے اسکے خاوند فاجد اور ساجد نے جھگڑا کیا اور اسے تشددکانشانہ بنایا اور ساجد نے ہی بتایا کہ شازیہ بی بی نے میرے سامنے 10 گز کے فاصلے سے چھلانگ لگائی ،مقتولہ کے بھائی اور لواحقین کاٹی ایچ کیو ہسپتال مری کے باہر شدیداحتجاج، پولیس کے اعلیٰ حکام سے اس ظلم کیخلاف فوری کارروائی،ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور انصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے
(107)