گوجرخان : گزشتہ رات کو نگائل روڈ پر رات ڈکیتی کی ناکام واردات مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سےرکشہ ڈرائیور کاشف سکنہ پروج شریف گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کاشف نامی رکشہ ڈرائیور نگائل روڈ پر اپنا رکشہ خراب ہونے پر اسے ٹھیک کر رہا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار لڑکے اسکے پاس آ کر رکے دو کے پاس پستول تھے انہوں نے رقم حوالے کرنے کا کہا جس پر مزاحمت ہوئی۔
ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے کاشف کو شدید زخمی کر دیا جسے سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
(59)