روات:تھانہ واہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار، ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران چھینی گئی رقم 7لاکھ برآمد اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضہ پولیس میں لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی اوٹیکسلا کی زیرنگرانی ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان کوگرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں فاروق، دانش اورفخر عالم شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران چھینی گئی رقم 7لاکھ برآمداور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضہ پولیس میں لی گئی۔
ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان نے 5مئی 2021کو نیاز احمد کے گھر ڈکیتی کی واردات کی تھی، ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزمان سے مالمسروقہ کی برآمد گی شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران کی گئی،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ڈی پی او ٹیکسلا،ایس ایچ اوواہ کینٹ اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
(103)