فیس بک کی جانب سےطالبان حامی مواد اپ لوڈ کرنے پرپابندی   عائد

لندن:فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان فيس بک پر مواد اپ لوڈ نہیں کرسکتے کیوں کہ وہ امریکی قوانین کے طالبان کو ایک دہشت گرد تنظیم تصور کرتی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک انتظامیہ طالبان کو اپنا مواد اس پلیٹ فارم پر اپلوڈ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

فیس بک انتظامیہ کے مطابق ادارے نے افغان شہریوں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو طالبان کی حمایت میں پوسٹ کیے گئے مواد کی نشاندہی کرکے اسے ہٹانے کا کام کررہی ہے۔

اسی پالیسی کا اطلاق فیس بک کے دیگر پلیٹ فارم انسٹا گرام اور واٹس ایپ پر بھی ہوگا۔ واضح رہے کہ طالبان آپس میں رابطے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔

(21)

فیس بک کی جانب سےطالبان حامی مواد اپ لوڈ کرنے پرپابندی عائد

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>