دنیا کی امیر ترین خاتون کون؟فوربز کی جانب سے فہرست جاری

نیویارک:غیر ملکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا بھر کی امیر ترین 10 خواتین سے متعلق ایک فہرست جاری کی گئی ہے، فوربز کی 2021ء کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری فرانسیسی خاتون فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

فوربز جریدے کی جانب سے جاری کی گئی 2021ء کی امیر ترین خواتین کی فہرست کے مطابق دنیا کی امیر ترین خاتون کا تعلق فرانس کے ایک کاروباری گھرانے سے ہے جن کا نام فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرس ہے، 68 سالہ فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس کے اثاثوں کی مالیت 92.9 بلین امریکی ڈالر ہے، وہ اپنے اِن اثاثوں کی مدد سے مقامی ڈیمز اور گرجا گھروں کی بحالی میں بھی حصہ ڈال رہی ہیں۔

فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس خواتین میں مقبول ترین میک اپ برانڈ ’لوریئل‘ کی مالک ہیں، اس میک اپ اینڈ بیوٹی کمپنی کے کاروبار کا آغاز اِن کے آباؤ اجداد نے 1907ء میں کیا تھا۔فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس اپنے اس میک اپ کے خاندانی کاروبار میں 33 فیصد کی مالک ہیں، اِن کو یہ جائداد اپنی والدہ لیلی این بیٹنکورٹ سے ملی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس کی والدہ لیلیٰ این بیٹن کورٹ کا انتقال ستمبر 2017ء میں 94 سال کی عمر میں ہوا تھا۔فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس کے اپنی والدہ کے ساتھ تعلقات کچھ بہتر نہیں تھے، ماں اور بیٹی کے درمیان 2007ء سے ایک طویل عرصے پر مبنی کشیدگی چل رہی تھی جبکہ اِن کے درمیان یہ معاملات ان کی والدہ کی وفات سے کچھ عرصہ قبل ہی ٹھیک ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس ایک مصنفہ بھی ہیں جو کہ مذہبی موضوعات سمیت کئی مضمون پر کتابیں لکھ چکی ہیں جن میں یونانی داستان سے لے کر بائبل شامل ہیں۔

(24)

دنیا کی امیر ترین خاتون کون؟فوربز کی جانب سے فہرست جاری

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>