مانچسٹر:زاہد راجپوت کی خوف سے اس وقت انتہا نہ رہی جب ایک کار چور نے ان کے گھر کے باہر سے کار میں موجود تین بچوں سمیت کار چوری کر لی۔
زاہد راجپوت نے آٹھ سال ، سات سال اور دس ماہ کی عمر کےبچوں کو اپنے گھر کے باہر کالی مرسڈیز اے کلاس کے پیچھے سوتے ہوئے چھوڑ دیا جب یہ واقعہ پیش آیا۔گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح کہیں سے ، ایک آدمی گاڑی کی طرف بھاگتا ہوا آتا ہے اور جدید کار جن میں چابی کے بغیر داخل ہوا جاسکتا ہے۔ گاڑی میں داخل ہو کر اسے بھگا لے جاتا ہے جب کہ پچھلی سیٹوں پر تینوں بچے موجود ہیں۔
مسٹر زاہد راجپوت گھبراہٹ میں گاڑی کے پیچھے بھاگے لیکن سڑک کے بیچ میں گر گئے۔جس کے بعد انھوں نے اپنی اہلیہ کی گاڑی میں چوری شدہ کار اور اغوا شدہ بچوں کی تلاش کرنی چاہی مگر انھیں اندازہ نہیں ہوا کہ چور کس سمت میں کار بھگا لے گیا۔اسی دوران انھوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور اور تھوڑی ہی دیر میں ان کی کار بچوں سمیت ایک دوسرے مقام پر پارک کی ہوئی ملی یعنی چور گاڑی چھوڑ کر بھاگ گیا۔بچے اس سارے واقعے سے خوفزدہ ہو گئے مگر بہر حال وہ محفوظ تھے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
(5)