روات:راولپنڈی پولیس نے گداگر خاتون سے زیادتی کے بعد گلے پر چھری پھیرنے اور بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
راولپنڈی کے نواحی علاقے چونترہ میں ملزم واجد نے گداگر خاتون نسیم بی بی سے زیادتی کی اور اس کے گلے پر چھری پھیر دی، ملزم نے متاثرہ کے 14 ماہ کے بیٹے گلفام کو بھی چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ متاثرہ خاتون دو روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا تھا جسے پولیس نے آج گرفتار کرلیا ہے ۔
اس سے قبل راولپنڈی پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملزم کی تصویر اور تفصیلات شیئر کی گئی تھی ۔
(4)