بیول: ڈھوک گوہر ٹکال میں معصوم بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بیول کے نواحی علاقہ ٹکال کی ڈھوک گو ہرکے ر ہائشی عبدالحمید کی چھوٹی بیٹی جس کی عمر تقریباًتین سال بتائی جاتی ہے گھر میں کھیلتے کھیلتے اسے بجلی کا شدید کرنٹ لگا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکی ۔
اس معصوم کا جنازہ شام کو اس کے آبائی گا ئوں میں ادا کیا گیاجس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
(11)