نیو یارک:امریکا میں تحفے میں ملے لاٹری ٹکٹ نے خاتون کو کروڑ پتی بنادیا۔
دینے والا جب بھی دیتا ہے تو دیتا چھپر پھاڑ کے، اور یہ مثال امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا میں درست ثابت ہوگئی۔
کیرن ارٹیکو ساندریز نامی خاتون نے مقامی لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ انھیں جو تحفہ ملا وہ اسے کئی ہزار گنا بڑھ کر مل گیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ انھیں ان کے ایک دوست کی جانب سے 20 ڈالر کا لاٹری ٹکٹ ملا تحفے میں ملا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ انھیں بعد میں یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ یہ لاٹری ٹکٹ 20 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم کا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے اس لاٹری ٹکٹ کا نمبر نکالا تو اس بعد وہ ایک لمحے کے لیے صدمے میں چلی گئیں کیونکہ وہ 20 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی لاٹری کا نمبر تھا۔
انھوں نے کہا ایک لمحے کے لیے انھیں یہ یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ وہ جو دیکھ رہی ہیں کیا وہ درست ہے یا نہیں۔
(14)