کلرسیداں: کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 80سالہ معمر خاتون کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا اور جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نقدی، موبائل فون اور طلائی زیورات بھی چھین کر لے گئے۔
اندھے قتل کی یہ واردات کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا میں پیش آئی جہاں 80 سالہ معمر خاتون جو گھر میں اکیلی ہی ہوتی تھی رات کے وقت مبینہ طور پر گلا دبا کر اسے قتل کر دیا گیا اور موبائل فون اور نقدی اور طلائی زیورات بھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
قتل کی واردات کا علم صبح اس وقت ہوا جب پڑوس سے ایک خاتون اسے ناشتہ دینے اس کے کمرے میں گئی تو وہ مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھی۔ادھر مقتولہ کے قریبی رشتہ دار نے تحریری بیان میں کسی بھی شبہ ظاہر نہیں کیا جس کے بعد مقتولہ کو بغیر پوسٹمارٹم کے سپرد خاک کر دیا گیا۔
(5)