ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کرنے وا لا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

روات:تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کے دوران ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کرنے والے ملزم کوساتھی سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا ہوائی فائرنگ اور اس کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او سول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کرنے والے ملزم فرحان اور اس کے ساتھی نعمان کو گرفتارکرلیا۔

فرحان کے قبضہ سے 1پستول30بور معہ ایمونیشن جبکہ نعمان کے قبضہ سے پسٹل30بور کے روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(62)

ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کرنے وا لا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>