کلرسیداں: کلرسیداں پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر کو گرفتار کر کےبھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کلرسیداں قیصر محمود ستی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ثقلین عابد کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 100بوتل شراب برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس پی صدرنے ایس ایچ او کلرسیداں اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے، شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
(181)