کہوٹہ: شادی کی تقریب میں اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر نے چھاپہ مارا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے دو کلاشنکوف برآمد کر کے متعد د افراد گرفتار کر لئے۔ ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر نے میڈیا کو بتایا کہ کہوٹہ کے نواحی گاؤں کھڈیوٹ میں شادی کی تقریب میں ہمیں اطلاع ملی کہ کچھ اشتہاری، منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد بھی تقریب میں موجود ہیں۔
جس پر کہوٹہ پولیس کے ایس ایچ او اور بھاری نفری طلب کر کے ناکہ بندی کی گئی اور ریڈ کیا گیا۔ اس دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر نے خود قیادت کرتے ہوئے دشوار گزار پہاڑی علاقہ میں اندر جاکر چھاپہ مارا متعدد افراد کو موقع سے رات کی تاریکی میں گرفتار کیا گیا۔ ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر اور ایس ایچ او کہوٹہ محمد وقار نے کہا کہ ملزمان چاہے کتنے ہی با اثر کیو ں نہ ہو ں قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔
(341)