کلر سیداں: کلر سیداں تھوہا روڈ پر ڈکیتی میں دو موٹر سائیکل سواروں نے کلر سیداں کی ایک فیملی کو لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کے دوران گولیاں لگنے سے شادی شدہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔
یہ افسوسناک و اقعہ اتوار کی شام کلر سیداں کہوٹہ روڈ پر پیش آیا جہاں کلر سیداں کے نواحی علاقہ رجام کے رہائشی فیصل جاوید اپنے والد جاوید اختر کیساتھ اپنی اہلیہ کو چھوڑنے کہوٹہ جا رہے تھے کہ راستے میں دو موٹر سائیکل سواروں جو آتشیں اسلحہ سے لیس تھے نے گاڑی کو روک لیا اور گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فونز اور طلائی زیورات چھین لئے جبکہ مزاحمت پر ایک ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فیصل جاوید کی بیوی مسماۃ (ا) موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
اسی دوران ہاتھا پائی کے دوران ڈاکوؤں نے جاوید اختر کے کپڑے بھی پھاڑ ڈالے اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او کہوٹہ فرحان سلیم اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
(162)