کہوٹہ:کہوٹہ شہر اور گردونواح میں چینی غائب جبکہ لاکھوں کی آبادی کے لیے صرف دس کلو والے چھ سو بیگ آتے ہیں ، سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور بزرگ پورا پورا دن آٹے کے لیے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں حکومت نے اعلان کیا کہ چینی 86روپے کلو فروخت کی جائے جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ ہم105 روپے خرید کر 86روپے کلو فروخت نہیں کر سکتے جسکی وجہ سے چینی کا شدید بحرا پیدا ہو گیا ہے۔
رمضان کے مقدس مہینے کے آنے سے قبل ہی اشیاء خوردونوش سبزی فروٹ چکن مشروبات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے پیدل گزرنے کا راستہ بھی نہیں ملتا ۔
شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹ لسٹ پر عمل در آمد کرایا جائے اور تمام رہڑی بانوں کو سبزی منڈی سستے بازار میں جگہ دی جائے جبکہ یوٹیلیٹی سٹور پر اشیاء خوردونوش چینی آتا فراہم کیا جائے رمضان شریف کو چند دن رہ گئے ہیں مگر تا حال وہاں پر کوئی سرگرمی دکھائی نہیں دیتی اعلیٰ حکام فوری اقدامات کرے۔
(28)