کلر سیداں:ضلع بھر میں سب سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر شہری،کونسلر اور انجمن تاجران سراپا احتجاج

کلر سیداں: کلر سیداں میں ضلع بھر میں سب سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر شہریوں کونسلروں اور انجمن تاجران سراپا احتجاج،محکمہ ایکسائز نے سولہ دوکانیں سیل کر دیں،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی مداخلت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی احمد شہباز وٹو کلر سیداں پہنچ گئے تاجروں کے شدید احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے اشتراک سے تاجروں اور محکمہ ایکسائز میں مذاکرات کامیاب، سیل شدہ دوکانوں کو ڈی سیل کردیا گیا ازسرنو سروے کے ذریعے کلر سیداں کی کٹیگری تبدیل کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے دور کی میونسپل کمیٹی نے شہریوں پر پراپرٹی ٹیکس کا ایوان کو اعتماد میں لیئے بغیر پراپرٹی ٹیکس نافذ کردیا گیا تھا جس کی روشنی میں لوگوں کو لاکھوں کے بقایا جات جاری کر کے سولہ کاروباری مراکز کو سر بمہر کر دیا گیا جس پر شہری اور تاجر سراپا احتجاج بن گئے۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے صورتحال کو فوری نوٹس لیتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع راولپنڈی احمد شہباز وٹو کو کلر سیداں بھیج دیا جنہوں نے بلدیہ ہال میں شہریوں تاجروں اور کونسلروں کے ساتھ مذاکرات کیئے جن میں کئی بار نشیب و فراز آئے چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے صورتحال کو سنبھالا دیا اور فریقین کو بامقصد مذاکرات کے لیئے آمادہ کیا اجلاس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں قمر ایاز،راجہ محمد ثقلین، آصف محمود کیانی،نبیلہ انعام،محسن نوید سیٹھی،سید سجاد حسین شاہ،شہزاد اکبر بٹ،کونسلروں راجہ ظفر محمود،عابد زاھدی، ٹھیکیدار لطیف بھٹی،جنید بھٹی،تاجر رہنماؤں حاجی ریاست حسین،زین العابدین عباس،شیخ خورشید احمد،چوہدری نعیم بنارس کے علاؤہ راجہ اسرار ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

عابد زاہدی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ٹیکس کے نفاذ کے لیئے بلدیہ کو بائی پاس کر کے چیئرمین بلدیہ اور سابق ٹی ایم او خالد خان کی ملی بھگت سے شہریوں پر بھاری پراپرٹی ٹیکس نافذ کیا گیا جس کے لیئے ایوان سے منظوری کی گئی نہ ہی اخبار میں مشتہری کی گئی انہوں نے وضاحت کی کہ کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں پراپرٹی ٹیکس نافذ نہیں مگر کلرسیداں ہر یہ عذاب مسلط کیاگیاجس پر شہری سراپائے احتجاج ہیں ۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر احمد شہباز بھٹی نے کہا کہ کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں پراپرٹی کا نفاذ ابھی نہیں ہوا ہے مری میں تین کروڑ جبکہ کلرسیداں میں سات کروڑ کے ٹیکسز کا نفاذ کیا گیا شہری اور تاجر تعاون کریں تو ٹیکس کٹیگری کو تبدیل کرنے کو تیار ہیں بعد ازاں تفصیلی مذاکرات ہوئے جس کے نتیجے میں سیل کی گئی تمام دوکانیں ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا شہریوں سے کہاگیا کہ وہ ملنے والے نوٹسز کا بیس فیصد ایک ہفتے کے دوران جمع کروا دیں ہم شہر کا ازسر نو سروے کریں گے اور کلر سیداں کی کٹیگریز کو تبدیل کرکے شہریوں اور تاجروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کریں گے۔

(43)

کلر سیداں:ضلع بھر میں سب سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر شہری،کونسلر اور انجمن تاجران سراپا احتجاج

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>