اسلام آباد:چند سال قبل سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ’ارشد چائے والا‘ کے نام سے مشہور نوجوان بھی پاوری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے۔
ارشد خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے کیفے میں موجود ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارشد خان کے ساتھ کیفے میں اُن کا اسٹاف بھی ہے جن کے ساتھ وہ پاوری کررہے ہیں۔
ارشد خان نے ویڈیو میں پاوری گرل دنانیر مبین کا منفرد انداز اپناتے ہوئے یہ جملے کہے
یہ میں ہوں، یہ میرا کیفے ہے، یہ میرا اسٹاف ہے، اور یہ پھر سے میں ہوں، اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے
ارشد خان کی یہ پاوری ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔
(139)