کتھیل ہون میں بنائی گئی شاہ فیصل مسجد کے طرز کی مسجد نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

کہوٹہ :کہوٹہ کے علاقہ کتھیل ہون میں فیصل مسجداسلام آباد کے طرز کی”مدنی مسجد “کے نام سے خوبصورت مسجد کی تعمیرمکمل ہونے کے نمازیوں کے لیے اوپن کردی گئی۔گذشتہ ہفتے قبل ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین در بار عالیہ بگہار شریف نے مسجد کا افتتاح کیا اور افتتاحی محفل میں موجود اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسجد کی تعمیر صدقہ جاریہ ہوتا جو انسان کو اس دنیا فانی سے چلے جانے کے بعد قبر میں بھی ملتا رہتا ہے اس میں جو ایک اینٹ بھی لگائے گا اللہ اس کو بھی بے حساب ثواب دے گاانہوں نے کہا کہ اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتے ہیں کہ ”اللہ کی مساجد صرف وہی لوگ تعمیر کرسکتے ہیں، جو اللہ پر ایمان لائے اوریومِ آخرت پر اورانھوں نے نماز قائم کی زکوٰۃ اداکی اور وہ اللہ کے سواء کسی سے نہیں ڈرے اورعنقریب یہی لوگ ہدایت یافتہ لوگوں میں سے ہوں گے“۔(التوبہ: ۱۸)انہوں نے کہا دین پر چلنے سے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے ہمیں چاہے کہ اپنی زندگی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر یں اس موقع پر ڈرائیکٹر سی ڈی اے خضر حیات ستی، احسن ستی ایڈوکیٹ، ذوالفقار علی ستی،حافظ خرم نقیبی، قاسم ستی،شمس توحید عباسی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی۔

(24)

کتھیل ہون میں بنائی گئی شاہ فیصل مسجد کے طرز کی مسجد نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>