لندن:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ تعلیمی سلسلے کی بحالی کیلئے اساتذہ اور عملہ کے شکرگزار ہیں۔ پابندیوں میں نرمی سے انفیکشن بڑھنے کا خطرہ ہے۔ ویکسینیشن سے قابو کریں گے۔

لندن میں ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر جینی ہیرس کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ پابندیوں پر عمل جاری رکھا جائے، نرمی کا فیصلہ ڈیٹا دیکھ کر کیا جائے گا۔

ادھر برطانوی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 65 اموات ہوئی ہیں۔ اور 4 ہزار 712 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے مزید کہا کہ برطانیہ میں مسلسل دوسرے روز سو سے کم اموات ریکارڈ ہوئیں، جبکہ 22.3 ملین افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق ایک ملین سے زائد افراد کو دوسری ڈوز بھی لگادی گئی ہے۔

(87)

پابندیوں میں نرمی سے انفیکشن بڑھنے کا خطرہ ہے، بورس جانسن

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>