مانچسٹر ائر پورٹ پر مسافروں کو الوداع کہنے آنے والے افراد کو کویڈ جرمانہ

لندن:گریٹر مانچسٹر پولیس نے مانچسٹر ائر پورٹ پر اپنے قریبی عزیزوں، رشتے داروں،دوست احباب کو الوداع کہنے کیلئےآنے والے 150سے زائد افراد کو کوویڈ جرمانے کے نوٹس جاری کیے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کو اتارنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ ائر پورٹ پہنچ رہے ہیں اور روانگی ٹرمینل میں آکر موجودہ کورونا وائرس کے ضوابط کی خلاف ورزی کررہے ہیں جس کے نتیجے میں160کے قریب افراد کو مقررہ جرمانے کے نوٹس ملے ہیں اور جو مسافر سفر کررہے ہیں ان کو موجودہ قواعد کے تحت ایک معقول وجہ بتانے کی ضرورت پڑے گی اور آئندہ پیر سے وہ قانونی طور پر ائر لائن کو اس سفر کی وجہ بتانے کے مجاز ہوں گے، مانچسٹر ہوائی اڈے پر چیف انسپکٹر اینڈی سیلف نے کہا ہے کہ روایتی طور پر لوگ ائر پورٹ پر اپنے عزیزوں کو روانہ کرنے کیلئے پہنچ جاتے ہیں، بدقسمتی سے اس وقت کوویڈ19کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایسا کرنا ممکن نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم روانگی ٹرمینل میں لوگوں کی تعداد کو کم سے کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور جب وہ خود سفرکررہے ہوں اس وقت انہیں اس چیز کی اجازت ہوگی، انہوں نے کہا یہ میرے افسران سمیت ٹرمینل میں موجود ہر ایک کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں سے سوال کرنے کیلئے سرگرم رہنا پڑتا ہے، وہ وہاں کیوں آئے، انہوں نے کہا صرف وہی لوگ جو سفر کرنے والے ہیں انہیں ٹرمینل میں ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ سفر کرنے والے شخص کو گھر کے کسی فرد یا عوامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے اتارا جانا چاہیے، اس سلسلے میں سرکاری ضابطوں کے مطابق گشت کررہے ہیں اور وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے یہ سب کچھ کرنا پڑے گا۔

(179)

مانچسٹر ائر پورٹ پر مسافروں کو الوداع کہنے آنے والے افراد کو کویڈ جرمانہ

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>