پوٹھواری ثقافت میں تبدیلوں کے موجد اور اپنی فنکاری سے اس فن کو انٹرنیشنل لیول پر بھرپورطریقے سے متعارف کروانے والے عظیم لوک گلوکار راجہ عابد حسین آف مانکراہ کے بڑے بیٹے راجہ احتشام عابد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
دعوت ولیمہ کی تقریب رائل میرج ہال اسلام پورہ جبر تحصیل گوجر خان میں منعقد ہوئی جس میں پوٹھواری شعر خوانوں،شاعروں کے علاوہ پوٹھواروآزاد کشمیر سمیت برطانیہ اور دیگر ممالک سے گئے ہوئے تارکین وطن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمانوں کی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی،کشمیر پوٹھوار ادبی سنگت کی نمائندگی راجہ حفیظ بلی آف پندکاری،راجہ عنصر محمود،سردار نسیم کوکب،راجہ رضوان اور دیگر نے کی،علاوہ ازیں برطانیہ سے راجہ فیاض خان،کونسلر چوہدری آفتاب،چوہدری صدیق دسیال،راجہ شہزاد خان،راجہ طالب ایڈووکیٹ،راجہ حسن اختر،راجہ تجمل،سعادت کیانی،راجہ عامر جنڈالوی،راجہ عمران سٹوک گروپ،راجہ اویس،راجہ صداقت،چوہدری انس مشتاق،چوہدری نذر جٹ،راجہ طارق ربانی اور دیگر نے خوشی کے اس موقع پر راجہ عابد حسین اور تمام اہل خانہ کو مبارکباددی ہے
(368)