کہوٹہ:برگیڈئیر (ر) جاوید ستی کی زیر قیادت جنگلات کی افادیت اور اسکے بچاؤ کے حوالے سے پنجاڑ میں ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعیہ سیال ِچیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ،چیف کنزرویٹر مقید خان، ڈی ایف او جنگلات اشفاق احمد بھٹہ، طفیل ستی ڈی ایف او گزار، ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ، رینج آفیسر راجہ ہارون، ایڈوائزر جنگلات عنایت اللہ ستی، سٹی صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد، یوتھ ونگ کے رہنما سکندر ستی، ایم پ اے میجر (ر) لطاسب ستی کے صاحبزادے کمانڈر قاسم ستی کے علاوہ مری کہوٹہ اور گردونواح سے سینکڑوں کی تعداد میں طلبا و طلبات اساتذہ والدین صحافیوں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
اس موقع پر برگیڈئیر (ر) جاوید ستی نے جنگلات کی افادیت اور اسکے تحفظ کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جو تین ہزار نگہبانوں کا اعلان کیا تھا اس پر فوری عمل در آمد کیا جائے نئی پلانٹیشن کے بجائے ان ننھے پودوں کو بچایا جائے انھوں نے کہا کہ عوام علاقہ کی مدد اور آگاہی سے ہی جنگلات کو بچایا جا سکتا ہے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق، چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ، راجہ وحید و دیگر مقررین نے برگیڈئیر (ر) جاوید ستی کی جنگلات کی کٹائی اور آگ لگنے کے حوالے سے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم سب ملکر ان کے اس مشن کا ساتھ دیں برگیڈئیر جاوید نے کہا کہ آئندہ اس نمائندے کوووٹ دیں گے جو جنگل بچائیں گے اس دوران جنگل کو آگ سے بچانے اور جنگلات کی کٹائی اور انکی روک تھام کے حوالے سے بچوں نے ٹیبلو پیش کیے۔
(22)