مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّہ کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

سری نگر:مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبدﷲ کی بھارتی پنجاب کے وزیر کے ساتھ ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبدﷲ نے بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹین امریندر سنگھ کی پوتی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

شادی کی تقریب میں فاروق عبداللّہ نے امریندر سنگھ کے ساتھ بڑے ہی شاندار انداز میں ڈانس کیا تھا جس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاروق عبداللّہ اور امریندر سنگھ مقبول ترین بالی ووڈ گیت ’گلابی آنکھیں‘ اور ’آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔

(31)

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّہ کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>