صوبہ  پنجاب کےگیارہ اضلاع کے 110 گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری مدارس کو ماڈل مدارس کا درجہ دیدیا گیا

کلر سیداں:پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے گیارہ اضلاع کے 110 گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری مدارس کو ماڈل مدارس کا درجہ دے دیا ہے ضلع راولپنڈی میں دس مدارس کو ماڈل جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کو سنٹرل ماڈل سکول کا درجہ دیا گیاہے۔ضلع راولپنڈی میں گیارہ مدارس ماڈل کا درجہ پا نے والے جن میں تحصیل ہائے کلر سیداں،گوجرخان، مری اور راولپنڈی کے دو دو جبکہ ٹیکسلا،کوٹلی ستیاں او رکہوٹہ کا ایک تعلیمی ادارہ شامل ہے۔جن کے لیے مجموعی طور پر سولہ کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے ماڈل کا درجہ پانے والے مدارس میں تحصیل کلر سیداں سے گورنمنٹ بوائز/گرلز ہائیر سیکنڈری سکولز چوآ خالصہ،تحصیل گوجرخان سے گورنمنٹ بوائز/گرلز ہائیر سیکنڈری سکولز بیول،تحصیل راولپنڈی سے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لوکو شیڈ اور گورنمنٹ گرلز جامعہ ہائیر سیکنڈری سکول ڈھوک کشمیریاں شامل ہیں تحصیل کہوٹہ سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول مٹور،تحصیل مری سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گھوڑا گلی اور گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول باڑیاں، جبکہ تحصیل ٹیکسلا سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول عثمان کھٹڑ شامل ہیں ماڈل مدارس کا درجہ پانے والے تعلیمی اداروں میں ڈیڑھ ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے وھاں متاثر کن تبدیلیاں لائی جائیں گی جس سے تعلیمی سہولیات میں مزید بہتری کے ساتھ معیار تعلیم پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

(20)

صوبہ پنجاب کےگیارہ اضلاع کے 110 گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری مدارس کو ماڈل مدارس کا درجہ دیدیا گیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>