کہوٹہ:انجمن فیض الاسلام دوبیرن کلاں دستار بندی کی تقریب تین حفاظ کرام نے قرآن پاک حفظ کیا۔ تقریب میں سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،تنویر ناز بھٹی سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز انجمن فیض الاسلام دوبیرن کلاں تین حفاظ کرام محمد فرحان بھٹی آف سرہل دوبیرن کلاں،سہیل احمد ڈیرہ اسماعیل خان اور محمد رفاقت سہرکا حفظ مکمل کر نے کے سلسلے میں دستار بندی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،تنویر ناز بھٹی سمیت کثیر تعداداہل علاقہ نے شر کت کی اپنے خطاب میں راجہ ندیم احمدنے اللہ تعالیٰ کے کلام کا حافظ بننے ان والدین،اساتذہ اورادارے کے سر براہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو شخص قرآن مجید کو حفظ کرنے کے بعداس پر عمل کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے اجر عظیم سے نوازتے ہیں۔اور اسے اتنی عزت وشرف سے نوازا جاتا ہے کہ وہ کتاب اللہ کو جتنا پڑھتا ہے اس حساب سے اسے جنت کے درجات ملتے ہیں قرآن کریم حفظ کرنا ایک عبادت ہے۔
(16)