کہوٹہ کے علاقہ سون میں ڈمپر اور ہائی ایس کے مابین تصادم،ایک شخص جاں بحق، 2خواتین شدید زخمی

کہوٹہ :کہوٹہ کے علاقہ سون میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق جبکہ 2خواتین کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق آزاد پتن کے قریب سون کے علاقے میں ڈمپر اور ٹیوٹا ہائی ایس کے مابین تصادم جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد امتیاز ولد محمد اکبر سکنہ ہجیرہ عمر تقریباً 38 سال جانبحق جبکہ دو خواتین جن میں تسلیم اختر زوجہ بشیر عمر 35 سال اور نوشین زوجہ نوید عمر 22 سال شدید زخمی ہو گئیں جن کو ہولی فیملی ریفر کر دیا گیا۔

حادثے کی اطلا ع ملتے ہی سابق کونسلر شوکت ستی، امجد ستی، محمود ستی اور دیگر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور اپنی گاڑیوں میں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو کہوٹہ ریفر کیا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج خرم فیاض ستی، راجہ مستنصر، آصف محمود ستی اور پولیس تھانہ کہوٹہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور محکمانہ کاروائی کی۔

(222)

کہوٹہ کے علاقہ سون میں ڈمپر اور ہائی ایس کے مابین تصادم،ایک شخص جاں بحق، 2خواتین شدید زخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>