مانچسٹر: سو شل میڈیا کی مقبول ایپ واٹس ایپ نے اپنی نئی شرائط اور پالیسیوں کو قبول کرنے کے لئے 15مئی کی ڈیڈ لائن طے کی ہے واٹس ایپ کے وہ صارفین جو 15 مئی کی ڈیڈلائن تک اس کے نئے قواعد و ضوابط کو قبول نہیں کریں گے ان کے لیے میسیجنگ کی سہولت معطل کر دی جائے گی ن شرائط کو قبول کرنے کے بعد وہ میسیجنگ کی سہولت کا دوبارہ استعمال کر سکیں گے
https://blog.whatsapp.com/?lang=en
واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اس ہفتہ کے شروع میں کہا تھا کہ اس سے صارفین کو اپنی پرائیویسی اپ ڈیٹ کا بغور جائزہ لینے اور نئی شرائط پر عمل کرنے کے لئے انکوائری کرنے کی اجازت ہوگی نئی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کو مجبور کر رہا ہے کہ اگر وہ مستقبل میں ایپ کا استعمال جاری رکھنا چاہتے ہیں تو انھیص نئی حفاظتی پالیسوں کو قبول کرنا ہو گا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا واٹس ایپ اب آپ کے بارے میں جمع کردہ معلومات کو فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر کمپنیوں سے شیئر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ اس ڈیٹا میں صارف کا فون نمبر جس پر واٹس ایپ رجسٹر کیا گیا ہے شامل ہونے کے علاوہ آئی پی ایڈریس ( انٹرنیٹ کنیکشن استعمال کرنے کا مقام) موبائل فون یا لیپ ٹاپ سے متعلق معلومات، بشمول اس کا ماڈل اور کمپنی، واٹس ایپ ایپلیکیشن کب اور کتنے وقت کے لیے استعمال کی گئی، سٹیٹس، گروپس، رقم کی ادائیگیاں یا کاروباری خصوصیات، پروفائل فوٹو سمیت چند تکنیکی چیزیں بھی شامل ہیں
(105)