سرینگر:وادی کشمیر میں کرونا وائرس وبا سے دو مزید افراد کی ہلاکت،متوفین کی ٹوٹل تعداد 1951 ہوگئی جن میں سے افرادکشمیر جب کہ 725جموں میں فوت ہوئے
پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے23ہزار992تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 34سفر کرنے والوں سمیت73کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 25ہزار ہوگئی ہے ان میں 73ہزار 583کشمیر جبکہ 51 ہزار 758جموں میں متاثر ہوئے ہیں۔ نئے 73متاثرین میں 15جموں جبکہ 58 کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے ہیں۔ کشمیر کے 58متاثرین میں 37 سرینگر، 2 بارہمولہ، 4بڈگام،5پلوامہ، 7اننت ناگ، 1بانڈی پورہ،1گاندربل اور ایک شوپیان سے تعلق رکھتا ہے جبکہ کپوارہ اور کولگام میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے کے 15متاثرین میں سے 14سرینگر اور 1پونچھ سے تعلق رکھتا ہے جبکہ ادھمپور، راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے
(38)