جڑواں شہروں میں ناجائزاسلحہ وایمونیشن،6کلو چرس،30لٹرشراب برآمد،6گرفتار

راولپنڈی/اسلام آباد:راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ و ایمونیشن،6کلو سے زیادہ چرس اور 30لٹر شراب برآمد کرلی۔

تھانہ دھمیال پولیس نے حارث سے رائفل 12بور 20لٹر شراب،سٹی پولیس نے ارسلان سے 10لٹر شراب، پیرودھائی پولیس نے عابد اور آصف سے 2پستول 30بور، آر اے بازار پولیس نے ذیشان سے پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پرچی جواء کھیلنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کیپٹل پولیس نے 4پیشہ ور بھکاریوں سمیت 21جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا۔

اے سی سیکرٹریٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس کی زیرنگرانی ٹیموں نے 29بھکاریوں کو حراست میں لے لیا۔

(0)

جڑواں شہروں میں ناجائزاسلحہ وایمونیشن،6کلو چرس،30لٹرشراب برآمد،6گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>