راولپنڈی:تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین 4میں 2بھائیوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے گلی میں کھڑی خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق شہباز اورمحمد بلال کے درمیان لین دین کے معاملے پر جھگڑا ہوا،اس دوران تلخ کلامی اور ہاتھاپائی کے بعد فائرنگ تک نوبت جاپہنچی ۔
پڑوسن مائرہ زوجہ ارسلان گلی میں شورشرابے کی آواز سن کر دیکھنے کے لئے گھر سے باہر نکلی جو گولی کانشانہ بن گئی ۔ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔
پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد خاتون کی نعش ورثاکے حوالے کردی ۔
(0)