والی بال کے معروف اناؤنسر شفیق گجر پراسرار طور پر لاپتہ

کلرسیداں:والی بال کے معروف اناؤنسر شفیق گجر پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے اور گزشتہ تین ایام سے ان کے لاپتہ ہونے سے ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔

کلرسیداں پولیس نے وحید حسین کی درخواست پر شفیق گجر کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا پو،لیس کو بتایا کہ شفیق گجر اپنے دوست زاہد الیاس کو اس کے گھر چھوڑنے گیا تھا جو واپس نہیں آیا۔

جب ہم نے زاہد الیاس کے گھر والوں سے رابطہ کیا تو اس کی والدہ نے بتایا کہ زاہد الیاس سیالکوٹ چلا گیا ہے جبکہ بھائی کا نمبر بھی مسلسل بند مل رہا ہے۔

ادھر تھانہ کلر سیداں پولیس نے مغوی شفیق کا موٹر سائیکل گاؤں ادوالہ کے ایک تالاب سے برآمد کر لیا ہے۔

(0)

والی بال کے معروف اناؤنسر شفیق گجر پراسرار طور پر لاپتہ

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>