اسلام آباد/راولپنڈی:تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں جمعرات کو 26 سالہ زاہد محمود کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔
ٹیکسلا چوک میں اسسٹنٹ ٹریفک وارڈن حاجی جاوید موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔
ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق وہ جمعرات کو ڈیوٹی کے دوران موٹرسائیکل پر ٹیکسلا چوک اوور ہیڈ برج کے نیچے جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے ۔
انہوں نے سوگواروں میں بیوہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑاہے۔
(0)