تین مسلح کار سواروں کی پولیس پر فائرنگ، ایک زخمی حالت میں گاڑی سمیت گرفتار

اسلام آباد:تھانہ گولڑہ کے علاقہ ای 12میں اتوار کو تین مسلح کار سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے تعاقب کرکے انور نامی مسلح شخص کو زخمی حالت میں گاڑی سمیت گرفتار کر لیا جبکہ اسکے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ایس ایچ او گولڑہ تارڑ نے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے مسلح گروہ کو محض کار چور قرار دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس پارٹی حفاظتی تدابیر کی وجہ سے فائرنگ سے محفوظ رہی۔ فائرنگ کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کر لیا گیا۔

(0)

تین مسلح کار سواروں کی پولیس پر فائرنگ، ایک زخمی حالت میں گاڑی سمیت گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>