حماس، اسرائیل جنگ، غزہ کے اسپتال زخمیوں سے بھر گئے

لندن :عالمی فلاحی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث صورتِ حال تباہ کن ہے اور اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔

ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں تمام اسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں، مریضوں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور تمام اسپتالوں کا عملہ تھک چُکا ہے کیونکہ وہ زخمیوں کے علاج کے لیے لگاتار 24گھنٹے کام کر رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں جاری بمباری میں بہت زیادہ شدت ہے جس کی وجہ سے تمام عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور اب اسرائیلی حکومت نے اس علاقے میں مکمل طور پر بجلی اور پانی کی سپلائی بھی معطل کر دی ہے، علاقے میں موبائل سروس بھی بری طرح متاثر ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور بمباری حیران کن ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں، اس لیے کسی بھی صورت میں جنگ رکنا چاہیے کیونکہ موجودہ صورت حال غزہ کے لوگوں کیلئے کسی سزا سے کم نہیں ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں پانی، بجلی اور ایندھن کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہےجس کی وجہ سے پوری آبادی بنیادی ضروریات سے محروم ہوگئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ صوتِحال کی وجہ سے غزہ کے تمام اسپتالوں میں دوائیوں اور دیگر میڈیکل سپلائیز کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔

(0)

حماس، اسرائیل جنگ، غزہ کے اسپتال زخمیوں سے بھر گئے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>