پنجیڑہ بازار میں آئے روز ٹریفک کا جام رہناعوام کے لئیے درد سر بن گیا ، ٹریفک جام ہونے کے باعث لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں متعلقہ علاقوں کی عوام ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے سخت اکتا چکی ہے لوگ پنجیڑہ جانے کے بجائے دوسرے شہروں کا رخ کرنے لگے
کشمیر پوٹھوار ادبی سنگت کے زیر اہتمام ایک سروے میں عوام کی اکثریت نے بتایا کہ پنجیڑہ بازار میں درپیش مسائل کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات ہیں اگر کسی کام کی وجہ سے پنجیڑہ جانا پڑے توجان کے لالے پڑ جاتے ہیں عوامی رائے کے مطابق لاری اڈا سے لے کر اوپر بازار تک ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے گاڑی تو دور پیدل چلنا بھی مشکل ہوجاتا ہے بعض اوقات گاڑیاں اس قدر پھنس جاتی ہیں کہ بات تکرار سے ہوتی ہوئی لڑائی تک جا پہنچتی ہے۔ عوامی حلقوں نے ایس پی کوٹلی ،ڈی سی کوٹلی چوکی افسر سرساوہ اور دیگر ارباب اختیار سے اس اہم مسلئے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیئے دو ٹریفک کانسٹیبل مستقل بنیادوں پر لگائے جائیں۔ تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکھیں
(114)