برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں مقیم غیر قانونی خود کو کرونا ویکسین لگوانے کے لیئے رجسٹر کروائیں۔ ان کو کسی بھی قانونی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہو گااور نہ ہی امگریشن احکام ان کے خلاف کوئی ایکشن کریں گے حکومتی ترجمان کے مطابق ان غیرملکیوں کا ویکسین لگوانا ازحد ضروری ہے تاکہ ملک جلد ’ہرڈامیونٹی‘ کے لیول پر پہنچ سکے اور لاک ڈاﺅن کا خاتمہ ہو سکے یاد رہے کہ برطانیہ میں اس وقت غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی تعداد برطانوی اعدادوشمار کے مطابق 13لاکھ کے لگ بھگ ہے جو ملک میں روپوشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اب کورونا وائرس کی ویکسین کے ہنگام ایک نیا مسئلہ آ کھڑا ہوا ہے کہ ان لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لیے سامنے کیسے لایا جائے کیونکہ وہ پکڑے جانے کے خوف سے کسی طور ویکسین کے لیے رجسٹرڈ ہونے نہیں آئیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق ان لوگوں کو سامنے آنے پر مجبور کرنے اور کورونا وائرس سے مکمل نجات دلانے کے لیے برطانوی حکومت نے ایک انتہائی شانداراعلان کر دیا ہے
(446)