ابوظہبی،اجتماعات اور تقریبات پر پابندی سمیت نئے ضوابط لاگو کر دیئے گئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ابوظہبی میں اجتماعات وتقریبات پر پابندیوں سمیت نئے ضوابط لاگو کر دیے گئےعرب میڈیا کے مطابق کورونا انسداد کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے ہر قسم کے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی عائد کر دی جب کہ تجارتی مراکز میں حاضری کے تناسب میں بھی کمی لائی گئی ہے۔کمیٹی نے تمام سینما گھر بند کرنے کے احکامات کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہر قسم کے اجتماعات کی ممانعت ہوگی۔شادی بیاہ کی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 10 افراد شریک ہو سکیں گے جب کہ تدفین تعزیتی اجلاس میں 20 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔تجارتی مراکز میں مجموعی افراد قوت کی بجائے گنجائش کے حساب سے 40 فیصد لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ جمِ، سوئمنگ پولز اور نجی ساحلی علاقوں میں گنجائش کے حساب سے صرف 50 فیصد لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی

(75)

ابوظہبی،اجتماعات اور تقریبات پر پابندی سمیت نئے ضوابط لاگو کر دیئے گئے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>