سرساوہ(راجہ واجد کشمیری)آج شہیدکشمیرمقبول بٹ کی برسی گیارہ فروری کی تیاریوں کےسلسلہ میں جموں کشمیرلبریشن فرنٹ وسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کےزہیراہتمام ا یک شاندار ریلی سرساوہ آفس سے نکالی گئی جس میں خصوصی شرکت غازی ٕکشمیرساجدبخاری صاحب اور سہیل احمدکٹاریہ صاحب نے کی ان کے علاہ jklf کے بانی راہنما ملک لطیف صاحب،راجہ اشفاق کشمیری ملک اسلم عدنان ملک ڈاکٹرلیاقت نقشبندی تحصیل سہنسہ یونٹ صدرپرویزاخترصاحب بھی شریک تھےیاد رہے کہ سہیل کٹاریہ اور ساجد بخاری ایک طویل عرصہ تک بھارتی قید میں رہے ان کاسرساوہ پل پرشانداراستقبال کیاگیااورسرساوہ چوک میں بھی لوگوں نے استقبال کیا
اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبول بٹ شہید کی جدوجہد جموں کشمیر کی قومی آزادی اور بہتر انسانی سماج کی ترجمان ہے۔شہید کے راستے پر چل کر ہی جموں کشمیر کے لوگ غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر آزادی کی نئی صبحِ کی بنیاد رکھ سکتے ہیں بکھری ہوئی وحدت پھر سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکےگی
(71)