کہوٹہ:صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے بطور مہما ن خصوصی شر کت کی۔مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہیں اقوام متحدہ عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرائے دو سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کر کے نہتے مسلمانوں کو گھروں میں بند کردیا گیا بھارت جو مرضی کر لے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے آزادی کو دبا نہیں سکتا پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار پریس کلب کہوٹہ کے زیرِ اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے حطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی حظہ پوٹھوار کے مشہور شاعر،ادیب اور مصنف جاوید احمد عباسی تھے جنہوں نے کشمیر کے حوالے سے نظم دنیا کے منصفوں آزادی کے معنوں میں لکھی جس میں نہ صرف کشمیریوں بلکہ دنیا بھر میں شہرت پائی اس پر ان کو گولڈ میڈل سمیت دیگر کئی ایوارڈ ملے اس تقریب کا انعقاد صدر پرس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے کیا جس میں کشمیری رہنما قاضی عبد القیوم جنرل سیکریٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید سرپرست اعلی سعید افضل چوہان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کبیر احمد جنجوعہ،فوٹو گرافرراجہ شاہد اجمل، ارسلان اصغر کیانی احتشام اصغر کیانی افتحار غوری فیضان جنجوعہ عاصی جنجوعہ ذوالفقار ستی نے شرکت کی آخر میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے صدر پریس کلب کہوٹہ کی طرف سے جاوید احمد عباسی اصغر حسین کیانی عبدالقیوم کو ایوارڈ دیئے جبکہ پریس کلب کہوٹہ کی جانب سے راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ نے اے سی کہوٹہ کی شاندار حدمات کے حوالے سے حصوصی ایوارڈ دیا آخر میں تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔
(31)