ڈڈیال: ڈڈیال بار ایسوسی ایشن کے 13فروری کو ہونے والے انتخابات کیلئے راجہ عدیل اعجاز ایڈووکیٹ نے صد ارتی امیدوار کے لئے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے نوجوان وکلاء کے ہمراہ ایک جلوس کی شکل میں چیئرمین الیکشن کمیٹی کے پاس جا کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ڈڈیال بار ایسوسی ایشن حالیہ انتخابات برائےسال2021-2022 کے چیف الیکشن کمشنر سائیں محمد چوہدری ایڈووکیٹ اور ان کے معاونین مجید عابد ایڈووکیٹ اور ممتاز ایڈووکیٹ ہیں بار کے ممبران کی کل تعداد88 ہے اور اس میں اکثریت نوجوانوں کی ہے یاد رہے کہ اس سے قبل راجہ عدیل اعجاز ایڈووکیٹ 2016 میں ڈڈیال بار کے جنرل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں اس موقع پر نوجوان وکلاء کا کہنا ہے کہ راجہ عدیل اعجاز ایڈووکیٹ کی کامیابی کے قوی امکانات ہیں اگر ڈڈیال بار کے وکلاء نے عدیل اعجاز ایڈووکیٹ کو کامیاب کیا تو ڈڈیال بار کے اندر مثبت تبدیلی آنے کے ساتھ ساتھ وکلاء کے دفاتراور بلخصوص نوجوان وکلا کے مسا ئلسے بخوبی آگاہ ہیں اور مسا ئل کے حل کے لیے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور نوجوان وکلاء کے مسائل ضرور حل ہوں گے۔
(26)