کوٹلی: ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع کوٹلی سے جاری حکم کے مطابق 5فروری2021 کو وزیراعظم پاکستان ایک روزہ دورے پرکوٹلی تشریف لارہے ہیں ۔اکثرمووی میکرز،فوٹوگرافرز،صحافی حضرات ڈرون کیمرہ کااستعمال کرتے ہیں۔ وی وی آئی پی کی فول پروف سیکورٹی کے سلسلہ میں ڈرون کیمرہ کے استعمال پرمورخہ 4 اور 5فروری کوپابندی عائد کر دی گئی ہے۔ لہٰذامورخہ 4 اور 5فروری2021کوضلع ہذاکی حدودمیں بدوں اجازت کوئی بھی کیمرہ مین ڈرون کیمرہ استعمال نہیں کریگا۔ خلاف ورزی کی صورت میں ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
(81)