ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد انجمن تحفظ حقوق عامہ کا دھرنا  ختم

کوٹلی آزاد کشمیر: انجمن تحفظ حقوق عامہ کے زیر اہتمام شہید چوک میں جاری دھرنا ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا، فیصل رزاق کی نوکری کے لئے دیا گیا دھرنا جو 12 دن سے جاری تھا انتظامیہ سے کامیاب مزاکرات کے بعد ختم کردیا گیا۔

مزاکرات میں شامل ایس ڈی ایم راجہ طارق محمود،ڈی ایس پی راجہ ندیم عارف، ایس ایچ او سردارسہیل یوسف، انسپکٹر سی آئی اے محمد شہزاد چوہدری،انجمن تحفظ حقوق عامہ کے صدر تبارک سید ایڈووکیٹ،انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل انوار بیگ،ہیڈکنسٹیبل خلیل احمد چوہدری،شیخ عاشق ارمان،معشوق بٹ ،صحافی امتیاز بٹ دیگر شامل تھے۔

یار رہیکہ شہید چوک میں اس کے علاوہ دیگر 4 سائل بھی اپنے مطالبات کیلئے دھرنا دیئے ہوئے تھے،سب کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے داد رسی کی گئی، اس موقع پر انجمن تحفظ حقوق عامہ کوٹلی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے انتہائی شکر گزار ہیں،جنہوں نے موقع پر متاثرین کی داد رسی کرتے ہوئے مذاکرات کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

(32)

ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد انجمن تحفظ حقوق عامہ کا دھرنا ختم

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>