باغ :مادر وطن کی آزادی کا خواب آنکھوں میں سجائے ریاست جموں کشمیر کے سپوت، کشمیر نیشنل پارٹی کے صدر میر افضال سلہریا دنیا فانی سے کوچ کر گے جنکی نماز جنازہ یونیورسٹی کالج گراونڈ میں ادا کی گئی نمازہ جنازہ میں آزادکشمیر بھر سے آزادی پسندوں اور مظفرآباد کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کی شرکت مرحوم سیٹھی باغ قبرستان میں سپردخاک تفصیلات کے مطابق مادر وطن کی آزادی کا خواب آنکھوں میں سجائے ریاست جموں کشمیر کے سپوت، کشمیر نیشنل پارٹی کے صدر میر افضال سلہریا عارضہ دل میں مبتلا ہو کر وفات پا گے گزشتہ روز انکی نمازہ جنازہ یونیورسٹی کالج گروانڈ میں ادا کی گئی مرحوم کو لال چوک کے قریب سیٹھی باغ کے مقام پر قبر ستان میں سپر دخاک کیا گیا اس موقع پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری یاسین انجن، لبریشن فرنٹ کے ساجد صدیقی، خواجہ فاروق، ذوالفقار بٹ، شوکت نواز میر، احسن اسحاق، فیصل جمیل کشمیری، ارم قریشی، شوکت جاوید میر و دیگر نے خطاب کیا اور کشمیر نیشنل پارٹی کے ذونل صدر میر افضال سلہریا مرحوم کی ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری، ریاست کے عوام کے حقوق کی بازیابی،شہریوں کو درپیش مسائل کے حل اور ریاست کے دریا موڑ کر مظفرآباد کے عوام کو سحرا میں دھکیلنے کی کوششوں کیخلاف جدوجہد زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا اس موقع کشمیر نیشنل پارٹی کے ذونل صدر میر افضال سلہریا مرحوم کے جسد خاکی پر پارٹی پرچم ڈالا گیا کشمیر کی کی آزادی و خودمختاری کے نعروں کی گونج اور دورد پاک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے سپر دخاک کیا گیا۔
(48)