کوٹلی: کوٹلی میںں ماسک پہننے کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ڈیوٹی مجسٹریٹ ماجد ملک نے رحمان برج پر ایس او پیز کے حوالے سے چیکنگ کی،شہر میں آنے والی جملہ ٹرانسپورٹ کی بھی پڑتال، معائنہ کے دوران شہریوں،تاجروں اورپبلک ٹرانسپورٹ میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کوجرمانے بھی کئے گئے۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ ماجد ملک کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس انتہائی خطرناک اورجان لیوا وائرس ہے،اس وائرس سے بچنے کے لئے احتیاط ہی بہترین حل ہے۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ ماجد ملک نے مزید کہا کہ شہری خوداوراپنی فیملی عزیزواقارب کوبچانے کے لئے حکومت،ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمد کریں۔
(164)