روات:2ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل،نقدی سمیت موبائل فون چھین کر فرار

روات:روات کے علاقے میں پٹرول لینے کے بہانے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل،نقدی سمیت موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

نکڑالی سے نامعلوم چور شہری کا قیمتی موٹر سائیکل لے اڑے۔ندیم اعوان نے پولیس کو بتایا کہ چک بیلی موڑ سے بجانب مندرہ سائیڈ کچھ فاصلے پر دو نامعلوم اشخاص نے رکنے کا اشارہ کیا اور کہا کہ موٹر سائیکل کا پٹرول ختم ہو گیا ہے پٹرول دے جاؤ۔

جوں ہی موٹر سائیکل روکا تو ایک نے پستول نکال کر مجھ پر تان تان لیا اور سائیڈ پر کرکے پرس سے شناختی کارڈ 23ہزار روپے، موٹر سائیکل ہمراہ کاپی سمیت سمارٹ فون چھین کر فرار ہوگئے،کارروائی کی جائے۔

ادھر نکڑالی سیبھی محمد وقار کا قیمتی موٹر سائیکل چور لے اڑے۔ روات پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(1)

روات:2ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل،نقدی سمیت موبائل فون چھین کر فرار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>