کلرسیداں:کرکٹ کا ہونہار کھلاڑی بیس سالہ محمد آفاق کرکٹ گراؤنڈ کے باہر حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گیا ،اس کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں بروٹہ سموٹ سے تھا ۔
تفصیلات کے مطابق محمد آفاق میانی بورگی میں جاری ایک کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے وہاں گیا تھا وہ گراؤنڈ کے باہر سے جاری میچ دیکھ رہا تھا کہ اسے دل کا دورہ پڑا۔
جس کے باعث وہ نیچے اترائی میں گر گیا اور اس کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی اسے گاؤں بروٹہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
(18)